یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑانے والے ایرانی حکومت کے حامی ایک چینل کو معطل کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ چینل لیگو طرز کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کا مذاق اڑانے کے لیے مواد نشر کر رہا تھا۔
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو کرارا جواب
یوٹیوب کے مطابق چینل کو اسپیم، دھوکہ دہی اور فریب پر مبنی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چینل انتظامیہ نے اس اقدام کو سنسرشپ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ان ویڈیوز کو لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ان میں جنگی مناظر اور مختلف عالمی رہنماؤں کی عکاسی بھی شامل تھی، جبکہ یہ مواد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوا۔
مبصرین کے مطابق ایسے کارٹون نما میمز اب معلوماتی جنگ میں ایک مؤثر ہتھیار بنتے جا رہے ہیں، جسے بعض ماہرین نے ’’لیگوفیکیشن آف کنفلیکٹ پروپیگنڈا‘‘ کا نام دیا ہے۔
ایران کے ساتھ ڈیل ہو گئی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ کا اعلان
انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس کے مطابق ایران میں موجودہ صورتحال کو ’’انٹرنیٹ بلیک آؤٹ‘‘ کہا جا رہا ہے، جس کے باعث اس گروپ کی ہائی کوالٹی مواد بنانے اور اپ لوڈ کرنے کی صلاحیت نے ان کے ریاستی روابط کے شبہات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
تاہم گروپ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’میڈیا مس رپورٹنگ‘‘ قرار دیا ہے۔
