عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہو کر 5 لاکھ ایک ہزار 562 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 829 روپے کم ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا اور ڈالر سستا ہوگیا
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 33 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 792 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
