ایران مذاکرات پر وائٹ ہاؤس کے بیان کے بعد عالمی منڈیوں کا رخ بدل دیا اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.36 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، برینٹ کروڈ 98.13 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔
اس کے علاوہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 93.29 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول و ڈیزل سستا ہونے کا امکان
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی ڈیل سے مارکیٹ میں ایرانی تیل کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی، جس سے توانائی کے عالمی بحران میں کمی آئے گی۔
