فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اور امریکا کو ایک معاہدے پر رضامند کرنے کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر سے یہ ملاقات بہت اہم قرار دی جا رہی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے، اہم سفارتی مشن شروع
اس سے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جمعرات کو تہران میں مصروف دن گزارا۔ فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے نہایت اہم ملاقات کی، باقر قالیباف نے اسلام آباد میں آئے ایرانی وفد کی قیادت بھی کی تھی۔
علاوہ ازیں فیلڈ مارشل کی گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کا دورہ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔
