فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی ثالثی کوششوں کے سلسلے میں تہران پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم دورے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وفد کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی اور فریقین کے درمیان سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان پیغامات کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے جاری ہے، اسماعیل بقائی
ذرائع کے مطابق پاکستان اس وقت خطے میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور مختلف ممالک کے درمیان رابطوں کو آسان بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
تہران میں قیام کے دوران اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا امکان ہے جن میں موجودہ صورتحال اور جنگ بندی کے امکانات پر بات چیت کی جائے گی۔

آئی ایس پی آر نے اس دورے کو خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سنجیدہ سفارتی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔
