اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
عدالت میں کیس کی سماعت سینئرسول جج عباس شاہ نے کی، جہاں پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سخت ایکشن لیتے ہوئے حکم دیا کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
آئینی عدالت نے سی ڈی اے کو 4 ہفتوں میں کچی آبادیوں کی ریگولرائزیشن پالیسی بنانے کا حکم
یہ مقدمہ ریاستی اداروں کیخلاف مبینہ الزامات کے حوالے سے درج کیا گیا تھا، جس پر قانونی کارروائی جاری ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی سماعت میں عدم شرکت ناقابل قبول ہے اور قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی ہے جبکہ گرفتاری کے احکامات کے بعد سیاسی و قانونی حلقوں میں بھی اس پیش رفت پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
