بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، بابراعظم نے 71 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔
پشاور زلمی نے اس میچ میں فتح سمیٹی، اس سے قبل بابر اعظم نے پی ایس ایل میں چار ہزار رنز مکمل کیے اور پی ایس ایل کی تاریخ میں 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
بنگلا دیشی کرکٹر روبیل حسین کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
انہوں نے یہ سنگ میل 104 میچز کھیل کر حاصل کیا۔ یاد رہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
