بنگلہ دیش کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر روبیل حسین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
کرک انفو کے مطابق روبیل حسین نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 159 بین الاقوامی میچز کھیلے جن میں انہوں نے 193 وکٹیں حاصل کیں۔
رپورٹ کے مطابق روبیل حسین نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ اپریل 2021 میں کھیلا تھا، جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے۔
کراچی کنگز نے جیسن روئے کو اسکواڈ میں شامل کر لیا، ٹاپ آرڈر مزید مضبوط
ان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی ان کے بین الاقوامی کیریئر کا باقاعدہ اختتام ہو گیا ہے۔
