امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران سے متعلق انسداد دہشت گردی کی نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
اس حوالے سے امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں میں متعدد شخصیات اور جہازوں کو شامل کیا گیا ہے۔
آبنائے ہرمز کا معاملہ: ایران نے واضح اعلان کر دیا
امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق ایران سے متعلق انسداد دہشتگردی کی نئی پابندی لگائی گئی ہیں، ان پابندیوں میں 3 شخصیات، 17 ادارے اور 9 جہاز شامل ہیں۔
امریکا کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی آمدنی محدود کرنا اور خطے میں اس کی سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی روکنا ہے۔
