لاہور: ٹریفک جرمانوں میں حالیہ اضافے پر کمرشل وہیکل مالکان کے ساتھ مذاکرات کے بعد مختلف کیٹگریز کے جرمانوں میں نمایاں کمی کی تجویز دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پر جرمانوں کا ازسرنو جائزہ لے کر نئی سمری تیار کی گئی. جس میں متعدد کیٹگریز میں 100 سے 150 فیصد تک کمی کی سفارش شامل ہے۔
سمری کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشوں کی 7 کیٹگریز میں جرمانے 100 فیصد تک کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جس کے تحت کم سے کم جرمانہ 1000 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2000 روپے مقرر کرنے کی سفارش ہے۔
اسی طرح 2000 سی سی تک موٹر کار اور جیپ کے جرمانے 3 سے 5 ہزار روپے تک برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لگژری گاڑیوں کی 13 کیٹگریز میں بھی جرمانوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ جہاں پہلے 5 ہزار سے 20 ہزار روپے تک جرمانے وصول کیے جا رہے تھے۔ اب نئی سمری کے تحت انہیں 2 ہزار سے 10 ہزار روپے تک لانے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمرشل گاڑیوں کے جرمانوں میں بھی 100 سے 150 فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ اس وقت کمرشل وہیکلز سے 10 ہزار سے 20 ہزار روپے تک جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا، شہریوں کی مشکلات میں اضافہ
حکام کے مطابق نئی سمری منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گی۔ جس سے ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
