امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم ہونے کے قریب ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اب اختتام کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ مداخلت نہ کرتے تو آج ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہوتے۔ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ حالات کے بعد ایران کو اپنی تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 20 سال درکار ہوں گے،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں ایران اب معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی (سیز فائر) میں توسیع کے بارے میں فی الحال نہیں سوچ رہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے صحافی Jonathan Karl سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ صورتحال دونوں سمت جا سکتی ہے، تاہم ان کے خیال میں معاہدہ زیادہ بہتر راستہ ہے کیونکہ اس سے ایران کو دوبارہ تعمیر کا موقع ملے گا۔
پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش
دوسری جانب سی این این کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کادوسرا دورجے ڈی وینس کی قیادت میں ہوگا، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکی مذاکرات میں شرکت بھی متوقع ہے۔
