تل ابیب: اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ایران میں ان کا مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہو گا جب تک وہاں رجیم تبدیل نہیں ہو جاتی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ ایران جنگ کے دوران موساد نے تہران کے اندر گہرائی تک کارروائیاں کیں۔ اور اسرائیلی فضائیہ کو اہم انٹیلی جنس فراہم کی۔ جس کی بنیاد پر ایسے اہداف کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیل کے لیے خطرہ سمجھے جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشن عارضی نہیں بلکہ طویل المدتی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد ایران میں جاری کارروائیوں کے اثرات کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات اگلے 2 دن میں دوبارہ ہو سکتے ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ
موساد سربراہ نے کہا کہ ایجنسی کی ذمہ داری اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران میں موجودہ نظام تبدیل نہیں ہو جاتا۔ اسرائیل کسی بھی ایسے خطرے کو نظر انداز نہیں کرے گا جو اس کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔
