واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اگلے دو دنوں میں پاکستان میں دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دو دنوں میں کچھ اہم ہو سکتا ہے۔ لہذا آپ کو واقعی پاکستان میں ہی رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کا جھکاؤ اس وقت پاکستان کی جانب زیادہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت بڑھ رہی ہے اور وہ شاندار کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران سے بہت سی باتوں پر سمجھوتا ہو چکا، یورینیم پر اختلاف برقرار ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ اور پاکستان اس عمل میں مرکزی کردار ادا کر سکتا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ صورتحال آئندہ 48 گھنٹوں میں واضح ہو سکتی ہے۔
