کوئٹہ: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ نے لوکل کونسلز کی نئی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات 15 اپریل سے 29 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ جبکہ یہ اعتراضات ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر میں دائر کیے جائیں گے۔
حکام کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹی 14 مئی تک موصول ہونے والے اعتراضات پر فیصلے کرے گی۔ جبکہ حتمی فہرستوں کی اشاعت 21 مئی 2026 کو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا کسانوں کیلئے بڑا پیکج، 6 ارب کا مفت باردانہ اور 3500 روپے فی من گندم خریداری کا اعلان
الیکشن کمیشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے اعتراضات متعلقہ اتھارٹی کو جمع کرائیں۔
