پی سی بی نے زمبابوین کھلاڑی پر 2 سال کی پابندی لگا دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ مزربانی پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر دو سالہ پابندی عائد کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلیسنگ مزربانی اب پاکستان سپر لیگ کے آئندہ دو ایڈیشنز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی نے پی ایس ایل کے ساتھ طے شدہ شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک متصادم معاہدے کو ترجیح دی جو پیشہ وارانہ اصولوں کے منافی ہے، اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ پیشہ وارانہ کرکٹ کا انحصار باہمی اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری پر ہوتا ہے۔
بورڈ کے مطابق تحریری طور پر شرائط تسلیم کرنے کے بعد انکار کرنا ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ترجمان پی سی بی نے واضح کیا کہ پی ایس ایل کی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
کرس گیل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل ہے
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ اس دو سالہ پابندی کا مقصد لیگ کے پیشہ ورانہ ڈھانچے اور اس کی ساکھ کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
