سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو 18 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام زائرین 18 اپریل تک سعودی عرب چھوڑ دیں۔ وزارت کے مطابق ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں قیام کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ 18 اپریل کے بعد صرف حج ویزہ رکھنے والے افراد کو مکہ مکرمہ میں قیام کی اجازت دی جائے گی جبکہ بغیر پرمٹ مقامی اور غیر ملکی افراد کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
وزارت حج کے مطابق یہ فیصلہ عازمینِ حج کے لیے انتظامات کو بہتر بنانے اور ان کی سہولت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام سے تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
کینیڈین وزیر اعظم کی جنگ بندی ممکن بنانے پر شہباز شریف کو مبارکباد
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
