بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ، 20 افراد زخمی


دالبندین: بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔

دستی بم حملے میں میں 20 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے والی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

موجودہ انتخابی مہم میں مختلف سیاسی رہنماؤں پر حملے ہو چکے ہیں، پشاور میں ہارون بلور شہید، بنوں میں اکرم درانی اور مستونگ میں سراج رئیسانی دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اکرم درانی خوش قسمتی سے حملے میں محفوظ رہے جبکہ دیگر دو رہنما ان حملوں میں شہید ہو گئے۔

 


متعلقہ خبریں