لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم 20 اوورز میں 167 رنز تک محدود رہی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شمیل حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے جبکہ کپتان سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔
کراچی کنگز کے حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
اس سے قبل کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، جس میں موئین علی کی 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز نمایاں رہی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے اسپتال میں کامیاب سرجری
انہوں نے گیند کے ساتھ بھی ایک وکٹ حاصل کی اور دو کیچز پکڑ کر آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ کے اختتامی اوورز میں شاندار بولنگ اور فیلڈنگ نے کراچی کنگز کو فتح دلائی، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کے قریب پہنچ کر بھی کامیابی حاصل نہ کر سکی۔
