دی ہنڈریڈ لیگ میں پاکستانی اسپنر ابرار ا حمد کی بھارتی ملکیتی ٹیم سن رائزرز لیڈز میں شمولیت کے معاملے پر بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا کا اہم بیان آگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ یہ باہر کی لیگ کا معاملہ ہے ، ہماری آئی پی ایل کا نہیں ہے۔ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، یہ انہوں نے غیر ملکی لیگ میں کیا جہاں وہ مالک ہیں۔یہ ان کا فیصلہ ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
#WATCH | Delhi | On Sunrisers Leeds signing Pakistan spinner Abrar Ahmed for the The Hundred 2026 season, Congress MP Rajiv Shukla says, “…It is not in our domain (IPL), they have done it for some foreign league…They will have to take a call; we cannot do anything” pic.twitter.com/pV6JQu1wmg
— ANI (@ANI) March 13, 2026
یاد رہے کہ انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کی پلیئر آکشن میں آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی مالکن کاویا مران نے سن رائزر ز لیڈز کے لیے پاکستانی اسپنر ابرار احمد کو 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈز میں خریدا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔
