اسلام آباد: پاکستانی شہری اب برطانیہ کے سفر کے لیے ای ویزا سسٹم استعمال کر سکیں گے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سیاحت، کاروبار اور فیملی وزٹ کے لیے پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر لگوانے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
ہائی کمیشن کے مطابق ویزا درخواست بدستور آن لائن جمع کرائی جائے گی۔ جبکہ بائیومیٹرکس کے لیے درخواست گزار کو ویزا سینٹر جانا ہو گا۔ کامیاب درخواست گزاروں کو امیگریشن اسٹیٹس کی ڈیجیٹل تصدیق ای میل کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ بائیومیٹرکس کے بعد پاسپورٹ واپس لینے کے لیے ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اور ای ویزا نظام سے دستاویزات کے ضائع یا خراب ہونے کے خدشات بھی کم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ درخواست گزار شیئر کوڈ کے ذریعے اپنی ویزا حیثیت ثابت کر سکیں گے. جبکہ ویزا پراسیسنگ کے وقت، اہلیت اور شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیا نظام پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا عمل کو مزید آسان اور شفاف بنائے گا. اور درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایجنٹس کے بجائے براہ راست درخواست جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں کمپنی کا انوکھا بونس، ملازمین کیلئے میز پر اربوں روپے بچھا دیئے گئے
واضح رہے کہ ای ویزا نظام پہلے ہی طلبا اور ورک ویزا کے لیے متعارف کرایا جا چکا ہے۔ جبکہ موجودہ اسٹیکر ویزا رکھنے والوں پر نئی تبدیلیوں کا اطلاق نہیں ہو گا۔
