Z2C نے ایف آئی اے کیس سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔
Z2C نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے زیرِ تفتیش معاملے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
نیب نے 469 کرپشن کیسزایف آئی اے،صوبائی اینٹی کرپشن اور ٹیکس حکام کو بھجوا دئیے
حالیہ رپورٹس میں جس شخص کا ذکر کیا گیا ہے، اس نے تمام اقدامات ذاتی حیثیت میں کیے۔ زیرِ جائزہ اقدامات Z2C کی جانب سے نہیں کیے گئے اور نہ ہی ان کا کمپنی کے کاروبار، مالی معاملات، صارفین یا سرگرمیوں سے کوئی تعلق ہے۔ اس معاملے میں کمپنی کے کسی سسٹم، اکاؤنٹ یا فنڈز کا استعمال نہیں ہوا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ Z2C اس وقت کسی بھی قسم کی تفتیش کا حصہ نہیں ۔ کمپنی پالیسی کے مطابق اور فوری طور پر، متعلقہ شخص کو قانونی کارروائی اور اندرونی جانچ مکمل ہونے تک تمام ذمہ داریوں سے معطل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
Z2C مکمل طور پر قانون کے مطابق کام کرنے والی تنظیم ہے۔ تمام مالی لین دین متعلقہ قوانین کے مطابق باقاعدہ بینکاری ذرائع سے کیا جاتا ہے۔ضرورت پڑنے پر کمپنی متعلقہ حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
