اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے مشہور نجی شاپنگ مال کو بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
بلڈنگ میں ایمرجنسی آلات اور احتتاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔
سی ڈی اے کے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ باربار نوٹس کے باوجود شاپنگ مال میں بلڈنگ لاز کے تحت احتتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔
نوٹس کے مطابق اگر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔