پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سائرہ عمر کو نیا سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال تعینات کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت کا بڑا ریلیف، ایک کروڑ افراد کیلئے 47 ارب روپے کا نگہبان پیکج منظور
اسی طرح مبین الٰہی کو ایم ڈی پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن مقرر کر دیا گیا، کیپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔
حسین احمد رضا کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا مقرر کر دیا گیا، تمام تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔
