وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جگر گردہ پیدا کرے اور صوبے میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا اعلان کرے۔
سہیل آفریدی کا تازہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرنے کے علاوہ وفاقی حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں۔
ہمارے ڈیمانڈز ماننے کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں۔ ایمرجنسی یا گورنر راج کا اعلان کیے بغیر ایسی حرکتیں کرنا بغاوت میں آتا ہے۔ جگر گردہ پیدا کریں اور اعلان کریں۔ ہم اپنے آئینی و قانونی ڈیمانڈز سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آئی قانون کے مطابق ہمارا لانگ مارچ ڈیمانڈز کے پورا ہونے تک جاری رہے گا۔ یہاں پر پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی۔
ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔
— Sohail Afridi (@SohailAfridiISF) October 11, 2026
انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بغیر ایسی حرکتیں بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں،وفاقی حکومت جگر گردہ پیدا کرے اور گورنر راج یا ایمرجنسی کا اعلان کرے۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ہم اپنے آئینی اور قانونی مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،آئین اور قانون کے مطابق مطالبات پورے ہونے تک لانگ مارچ جاری رہے گا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ یہاں صرف عمران خان کی پالیسی چلے گی،ایمرجنسی یا گورنر راج کے اعلان کے بعد لوگ ترکی کی مثال دینا بھول جائیں گے۔


