جے یو آئی گھریلو تشدد بل اور کم سنی کی شادیوں کی مخالف کیوں؟سیکریٹری جنرل جے یو آئی مولانا غفور حیدری نے وجہ بتا دی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ قانون سازیاں نہ صرف غیر شرعی، غیر آئینی بلکہ خاندانی نظام کیخلاف ہیں،ایسے قوانین سے والدین کو بلیک میل کیا جائے گا،آئین میں بھی کہا گیا کہ قران و سنت کیخلاف کوئی قانون نہیں بنے گا۔
بیوی کو گھورنا،طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی،گالی دینا جرم قرار
حکومت کا شادی سے متعلق بل پاس کرنا آئین اور سنت کیخلاف ہے،گھریلو تشدد بل میں بھی ایسا ہی ہے کہ والدین بچوں کو ڈانٹ تک نہیں سکیں گے،قانون کے پاس ہونے کے بعد بچوں کو سمجھانے کیلئے ڈانٹ ڈپٹ قابل جرم ہوگا۔
قانون سازی کے بعد بڑا بھائی بھی چھوٹے بھائی کو نصیحت نہیں کرپائے گا،پولیس اسٹیشنز میں بچے والدین کیخلاف رپورٹ درج کرارہے ہونگے اور والد جیل میں ہوگا۔
