خواجہ آصف کی سہیل آفریدی پرتنقید، آئینی عہدوں کی عزت متاثر ہونے پرتشویش

Khawaja Asif

اسلام آباد، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سہیل آفریدی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر بار بارحملے ہوئے اوراس سے آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت متاثر ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی کی پارٹی کی قیادت، پاکستان کی وحدت پر بارہا حملہ کرتی ہے، اور ان کے کارکنان بھی پارٹی قیادت کی آشیر باد سے سوشل میڈیا پر انتہائی غیر مناسب اور گندی زبان استعمال کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات، وکلاء اور فیملی کی فہرست جاری

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے رویے ملک کے آئینی اداروں اور عوامی اعتماد کے لیے نقصان دہ ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے زور دے کر کہا کہ تمام فریقین کو مل کر اس رویے کی مذمت کرنی چاہیے اور اس کا سدباب کرنا چاہیے تاکہ آئینی عہدوں اور بین الصوبائی احترام کو بحال رکھا جا سکے اور ملکی سیاست میں شائستگی اور نظم و ضبط کو فروغ دیا جا سکے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp