کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں نوکریوں کا اعلان

کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں نوکریوں کا اعلان

پشاور: کم پڑھے لکھے بے روزگار افراد کیلئے خوشخبری، خیبرپختونخوا میں نوکریوں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے 28 اضلاع میں اسکولوں کیلئے 2 ہزار 800 چوکیداروں کی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے مطابق اسکولوں میں خالی اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے بھرتیوں کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔

تقرریاں اشتہار، مقابلے اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی، مانسہرہ میں سب سے زیادہ 377 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔

شدید سردی، بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا گیا

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بنوں کے لئے 263، مردان 256، پشاور 162، لکی مروت 160، ایبٹ آباد کیلئے 154 آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp