پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ مکمل کر لیا ہے، جس کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔لودھراں کے ڈپٹی کمشنر نے 94 سے زائد اسکور کے ساتھ سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔
پنجاب حکومت کا نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق، دوسرے نمبر پر چنیوٹ، تیسرے نمبر پر بہاولنگر، چوتھے نمبر پر حافظ آباد، پانچویں نمبر پر راجن پور اور چھٹے نمبر پر نارووال کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنی بہترین کارکردگی سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ اس کے بعد خانیوال ساتویں، گوجرانوالہ آٹھویں، لیہ نویں، اوکاڑہ دسویں اور قصور گیارہویں نمبر پر رہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ بارہویں، وہاڑی تیرہویں، گجرات 14 ویں، مظفرگڑھ پندرہویں اور رحیم یار خان سولہویں نمبر پر رہے۔ سرگودھا سترہویں، منڈی بہاؤالدین اٹھارویں، چکوال انیسویں اور جہلم بیسویں نمبر پر رہے۔ بہاولنگر، اٹک اور کوٹ ادو بالترتیب 21ویں، 22ویں اور 23ویں نمبر پر رہے۔
پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، امام مسجد صاحبان کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ
لاہور کے ڈپٹی کمشنر موسی رضا 78 اسکور کے ساتھ 24ویں نمبر پر رہے، جس پر محکمہ نے ان کی کارکردگی کو معمولی قرار دیا ہے۔ دیگر اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی، سیالکوٹ، خوشاب، مری، ملتان، ساہیوال، جھنگ، وزیرآباد، میانوالی، پاکپتن، تلہ گنگ، فیصل آباد اور تونسہ 25ویں سے 39ویں نمبر پر رہے۔
رپورٹ کے مطابق، پنجاب بورڈ آف ریونیو نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر کلیدی کارکردگی کے اشاریے (KPIs) طے کیے، جبکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کے ڈیٹا کو مرتب کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ جائزہ صوبے میں انتظامی شفافیت اور بہتر کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے لیا گیا ہے اور آئندہ کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔
