یو اے ای کے صدر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم و فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کیں ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
بطور صدر پہلا سرکاری دورہ
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچے،نور خان ایئربیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جے ایف 17 طیاروں نے فضائی سلامی دی۔
وزیراعظم اور یو اے ای صدر کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر تفصیلی مذاکرات ہوئے ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں ممالک نے توانائی، انفراسٹرکچر، آئی ٹی اور ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ، یاد رہے یہ شیخ محمد بن زاید النہیان کا بطور صدر متحدہ عرب امارات، پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

ملاقاتیں
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے ۔

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اوردیرینہ دوستی کا مظہر ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا یو اے ای کے صدر کا پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے بے مثال روابط کا مظہر ہے۔فیلڈ مارشل کے سلیوٹ کے جواب میں یو اے ای کے صدر کا جوابی سلیوٹ مضبوط برادرانہ رشتےکا عکاس ہے۔
واپسی
یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئے ، اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر یو اے ای کے صدر پاکستان پہنچے تھے۔

