سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت عظمیٰ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹہ کے تحت ملازمت سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں، انہیں دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر سپریم کورٹ کے جج کے ساتھ مبینہ بدسلوکی
سندھ ہائیکورٹ کے احکامات میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں،کوٹے سے متعلق قوانین کی منسوخی کے فیصلے کو ماضی پر لاگو نہ کیا جائے۔
جنرل پوسٹ آفس کیس کا فیصلہ سابقہ نمٹائے گئے مقدمات پر لاگو نہیں ہوگا،عدالتی فیصلے اصولاً مستقبل پر لاگو ہوتے ہیں، جب تک ماضی پر اطلاق واضح نہ کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے ریپ کیس کو رضا مندی سے زنا کیس میں تبدیل کر دیا
واضح رہے سندھ ہائیکورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کیے تھے،سندھ ہائیکورٹ نے 2019 سے 2023 کے درمیان ورثا کو ملازمت دینے کے احکامات دیئے تھے۔
