نابالغ لڑکی سے زیادتی کیس؛ بھارتی کرکٹر کی مشکلات میں اضافہ


بھارتی کرکٹر یش دیال پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات کے بعد قانونی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

جے پور کی خصوصی عدالت نے نابالغ لڑکی کے خلاف مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ان کی قبل از گرفتاری ضمانت درخواست مسترد کردی ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ گرفتاری اور تفتیش کا سامنا کرسکتے ہیں۔

عدالت نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے بیان، شواہد اور مقدمے کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے ضمانت دینا مناسب نہیں، خاص طور پر ایسے مقدمات میں جہاں POCSO ایکٹ کے تحت تحقیقات حساس اور احتیاط طلب ہوتی ہیں۔

بھارتی کرکٹرز کی بدزبانی، معافی مانگنا پڑ گئی

رپورٹس کے مطابق لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ یش دیال نے اسے کرکٹ کیرئیر بنانے میں مدد کا جھانسہ دے کر کئی سال تک جنسی استحصال کیا، اور جب وہ پہلی بار ملے تو وہ نابالغ تھی، اس لیے پولیس نے مقدمہ POCSO ایکٹ کے تحت درج کیا تھا۔

اس سے پہلے بھی ان کے خلاف ایک اور سنگین جنسی استحصال کا مقدمہ درج تھا، اور ان کی کرکٹ کیرئیر پر اس کے منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp