دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔
کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں پاکستان کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، ملک میں گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
ملک میں کرسمس کے موقع پر عیسائی برادری اپنا تہوار منا رہی ہے اس موقع پر کرسمس کیک اور مٹھائیوں کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دنیا بھر میں کرسمس تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں خصوصی تقاریب منعقد ہو رہی ہیں، فن لینڈ میں شہری سانتا کلاز کے گاؤں پہنچے ہوئے ہیں اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
بانی پاکستان قائداعظم کا 149 واں یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ کرسمس امید، امن اور ہمدردی کا پیغام لاتا ہے۔
صدر و وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آئین ہر شہری کو مساوی حقوق اور مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
