افغانستان میں 5.7 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

Earthquake

افغانستان کے ہندوکش علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7  گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز افغانستان کے علاقے میں تھا۔

زلزلے سے کسی قسم کی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

واضح رہے چند روز قبل بھی افغانستان میں 4 شدت کا زلزلہ آیا تھا ، جس کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp