وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر کو اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے احکامات پر مختلف جگہوں پر نوٹس چسپاں کر دیئے گئے، جوڈیشل کمپلیکس میں بھی مختلف مقامات پر طلبی کے نوٹسز لگائے گئے ہیں۔
انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، سہیل آفریدی پھر الیکشن کمیشن میں طلب
انسداد دہشتگردی عدالت کے سیکشن 87 کے حکمنامے کی روشنی میں نوٹسز آویزاں کیے گئے ہیں ، سہیل آفریدی، مینا خان، امجد خان، شفیع اللہ جان اور امجد آفریدی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں کر رہے یا روپوش ہیں، ملزمان کی پیشی سے متعلق یہ آخری موقع دیا جا رہا ہے، عدالت پیش نہ ہونے پر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
