مختلف شہروں میں سردی رہے گی ، گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

weather

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ  ، گجرات، جہلم ، ساہیوال ، ملتان،خانیوال،کوٹ ادو ، بہاولپور،رحیم یار خان، راجن پور ، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ ،نوشہرہ اورڈیرہ اسماعیل خان میں دھند متوقع ہے۔

سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp