سعودی عرب میں طوفانی بارش سے تباہی ، متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، اسکول بند

saudi arab

سعودی عرب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی۔

سعودی عرب کے شہر ربیغ میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، تیز ہواؤں سے متعدد عمارتوں کی چھتیں گر گئیں ، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

ادھر مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

مختلف شہروں میں موسم سرد رہے گا ، بعض مقامات پر دھند کا امکان

رپورٹس کے مطابق شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا ، خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ الرٹ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp