اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواجہ آصف

khawaja asif

وزیردفاع خواجہ آصف (Khawaja M. Asif)کا کہنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان ہماری ذات، انا اور سیاست سے مقدم ہے، ملک دشمن قوتوں کی ایما پر کوئی فرد ریاست اور اداروں کو نشانہ بنائے تو وہ ذہنی بیمار ہی ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس ایک شخص کی نفرت انگیز ہرزہ سرائی میں آنے والا ردعمل ہے۔

پی ٹی آئی دہشتگردوں کی سہولت کار بن چکی،پابندی لگنی چاہیے ،ایکس سروس مین سوسائٹی

فوج ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی امین ہے، تفریق ڈالنے کی کوشش قابلِ مذمت ہے،ملکی وقار، خودمختاری اور سلامتی کے منافی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

اڈیالہ میں بیٹھے مجرم کو کسی صورت ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp