وفاقی وزیرمواصلات کا فیصل آباد پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 6کرنے کااعلان

abdul aleem khan

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں موٹروے کی لینز 4 سے بڑھا کر 6 کرنے کااعلان کردیا۔فیصل آباد لاہور جی ٹی روڈ پربھی جلد کام شروع کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا ہے،سرحد پر کھڑا فوجی ہمارے بچوں کیلئے اپنے سینے پر گولیاں کھاتا ہے،سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند

بھارت کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی ان کو ہضم نہیں ہورہی،ہمارے شاہینوں نے بھارت کے 7جنگی طیارے گرائے،ملک کے خلاف بدزبانی کرنے والوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

وزیرمواصلات نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp