سزا یافتہ ہونے کے باوجود پاکستانی طالب علم برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے سے بچ گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں 22 سالہ پاکستانی نژاد محمد اذہان دکان سے چوری، کلاس میں چاقو لانے کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
اسے اسکول سے نکالے جانے کا واقعہ بھی موجود ہے، محمد اذہان کو کلاس اے اور کلاس بی میں منشیات کی ترسیل میں ملوث ہونے پر 30 ماہ قید کی سزا بھی ہوئی تھی۔
اس طرح تیس ماہ کی قید کاٹنے کے باوجود برطانوی ٹربیونل نے اس کی اپیل منظور کر لی ہے، واضح رہے کہ اسکول کا اسٹار طالب علم ہونے کی وجہ سے پاکستانی نوجوان کی برطانیہ سے ڈی پورٹیشن روک دی گئی ہے۔

