پنجاب حکومت نے صوبے کے 9 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ملیحہ راشد کو ڈپٹی کمشنر خانیوال جبکہ جہانزیب حسین کوڈپٹی کمشنرخوشاب تعینات کیا گیا، احسان علی جمالی کو ڈپٹی کمشنر بھکراورعائشہ رضوان کو ڈپٹی کمشنرچینوٹ مقررکیا گیا۔
اسی طرح عمران حسین رانجھا کو ڈپٹی کمشنرراجن پور، سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنرساہیوال اورخالد جاوید کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی تعینات کیا گیا۔
سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، گریڈ 19 کے 4 افسران نئے عہدوں پر تعینات
مزید برآں توقیرالیاس چیمہ کو ڈپٹی کمشنر کوٹ اددو اور آصف علی کو ڈپٹی کمشنر لیہ مقررکیا گیا۔
یہ تبادلے اورتقررصوبے میں انتظامی فعالیت کو بہتربنانے اورمقامی سطح پرحکومتی کارکردگی کو مؤثر بنانے کیلئے کئے گئے ہیں، متعلقہ افسران کواپنے نئے اضلاع میں فوری طورپرذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
