چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں کمبریئن پیٹرول میں حصہ لینے والی پاک فوج کی ٹیم کی ملاقات ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے دنیا کی کٹھن ترین فوجی مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پرٹیم کومبارکباد دی اوران کی جسمانی برداشت، حربی مہارت، سخت تربیت اورشاندارٹیم ورک کوسراہا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعث فخر ہے بلکہ پاک فوج کے معیارعظمت کی توثیق بھی کرتی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیرکی ملاقات، توانائی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال
فیلڈ مارشل نے ٹیم کے عزم، محنت اورلگن کواعلیٰ روایات کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی مہارت اور ٹیم ورک پاک فوج کی پیشہ ورانہ اورحربی قابلیت کی بہترین مثال ہے۔
چفی آف آرمی سٹاف نے مزید کہا کہ محنت، لگن اور ٹیم ورک ہی وہ کلیدی عناصرہیں جو فوج کوعالمی سطح پرممتاز بناتے ہیں۔
