وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، وہ لندن سے لاہور پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر حکومتی شخصیات اورانتظامی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم پہلے بحرین کے سرکاری دورے پرگئے تھے جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جبکہ بحرین نائٹ ہڈ ایوارڈ کی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نجی دورے پربرطانیہ روانہ ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج رات لاہور میں اپنی نجی رہائش گاہ پر قیام کرینگے، حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا ادارہ انتہائی اہم، نوٹیفکیشن عجلت میں نہیں ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی اسلام آباد روانگی سے قبل ایک اہم ترین ملاقات بھی متوقع ہے، جس کا تعلق سیاسی صورتِ حال اور جاری حکومتی پالیسیوں سے جوڑا جا رہا ہے۔
اگرچہ اس ملاقات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم حکومتی حلقوں میں اسے آنے والے چند دنوں میں ممکنہ اہم فیصلوں کے تناظر میں خاصا اہم قراردیا جا رہا ہے۔
