پشاور، شدید دھند اور حد نگاہ کی کمی کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے برہان تک بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھند کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ڈرائیورز کے لیے سفر خطرناک ہو گیا ہے، اس لیے عارضی طور پر سڑک بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اوراگر سفرکرنا ضروری ہو تو دھیرے دھیرے اوراحتیاط کے ساتھ ڈرائیوکریں۔
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پر موجود کوئیک ریسپانس ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہیں، جیسے ہی دھند کم ہوگی اور حد نگاہ معمول پرآئے گی، موٹروے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
شہریوں کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ ٹریفک اپ ڈیٹس اور موٹروے پولیس کے جاری کردہ اعلامیے باقاعدگی سے دیکھتے رہیں۔
