وزیر ریلوے ٹرین کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور روانہ ہوئے ، اس موقع پر حنیف عباسی نے اپنی جیب سے ٹکٹ خریدا اور ٹرین کے اندر ٹکٹ چیک کروایا۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ٹرین میں موجود مسافروں سے ملاقات بھی کی،انہوں نے مسافروں سے ریلوے کی سروسز کے حوالے سے رائے لی۔
ریلوے اسٹیشنز پروائی فائی اور 184 کیمرے نصب، سیکیورٹی مسائل حل کر لئے گئے، حنیف عباسی
اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وزیر ہو یا افسر، قانون سب کے لیے برابر ہے،ریلوے کی سہولیات بہتر بنانے کا عمل جاری رکھیں گے،ریلوے سروسز کی بہتری اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ ہو گیا، ریلوے کی 78 سالہ تاریخ میں یہ آمدن کی بلند ترین سطح ہے۔
مالی سال 25-2024 کے اختتام پر پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے آمدن حاصل کرلی ہے۔
مری گلاس ٹرین؛اسٹیشنز اور کرایے کی تفصیلات سامنے آگئیں
مسافر ٹرینوں سے ساڑھے47 ارب، مال گاڑیوں سے ساڑھے 31 ارب روپے حاصل ہوئے، ملٹری ٹریفک سے ڈیڑھ ارب،کوچنگ ذرائع سے 3 ارب آمدن ہوئی، متفرق ذرائع سے ساڑھے 9 ارب روپے حاصل ہوئے۔
