اسلام آباد، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے سیکیورٹی سے متعلق مسائل موجود تھے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے تمام بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی سسٹم نصب کردیا گیا ہے جبکہ 184 جدید سیکیورٹی کیمرے لگائے جا چکے ہیں تاکہ مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
حنیف عباسی کے مطابق ریلوے کی بہتری کے لیے مزید اقدامات جاری ہیں، نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، 27 ویں آئینی ترمیم منظور کیے جانے کا امکان
400 کلومیٹر طویل نیا ٹریک بچھانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے، جو آمدورفت کے نظام میں انقلابی تبدیلی لائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے فریٹ سیکٹر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اورآمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بحالی، ٹرینوں کی بروقت آمدورفت اور مسافروں کی سہولت کے لیے جامع اصلاحاتی پلان پرعمل جاری ہے۔

