دنیا بھر میں ہزاروں طیاروں میں سافٹ وئیر کا مسئلہ، پی آئی اے کا اہم پیغام

دنیا بھر میں ہزاروں طیاروں میں سافٹ وئیر کا مسئلہ، پی آئی اے کا اہم پیغام

فائل فوٹو


دنیا بھر میں ائیر بس کے ہزاروں اے 320 طیاروں کو سافٹ وئیر کے مسئلے کی وجہ سے کئی ممالک کو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

اس بارے میں پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اس کے طیارے اس خرابی سے متاثر نہیں ہوئے اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

ایئر بس نے اے320 طیاروں کی پروازیں بند کرنیکی ہدایت کر دی، فضائی بحران کا خدشہ

پاکستان کے طیارے محفوظ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جس سافٹ وئیر ورژن (ای ایل اے سی-ایل 104) کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

وہ پی آئی اے کے کسی بھی طیارے میں انسٹال ہی نہیں تھا اس لئے قومی ائیر لائن کا فضائی بیڑا مکمل طور پر محفوظ ہے اور پروازوں میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

پی آئی اے نے مسافروں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس کے تمام اے 320 جہاز محفوظ ہیں، فلائٹ شیڈول متاثر نہیں ہوگا اور قومی ائیر لائن ہمیشہ کی طرح مسافروں کو بہتر اور محفوظ سروس فراہم کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ ائیر بس نے حال ہی میں بتایا تھا کہ اس کے اے 320 فیملی کے تقریباً 6 ہزار طیارے ایک سافٹ وئیر خرابی کا شکار ہیں اور یہ خرابی جہاز کی اونچائی (ایلٹی ٹیوڈ) کا حساب لگانے والے نظام میں گڑبڑ پیدا کر سکتی ہے۔

یہ مسئلہ اکتوبر میں سامنے آیا جب امریکی ائیر لائن جیٹ بلیو کا ایک جہاز اونچائی کھو کر اچانک نیچے آ گیا اور اسے ہنگامی لینڈ کرنا پڑی گئی اس واقعہ میں پندرہ مسافر زخمی ہو گئے تھے۔

پی ٹی آئی کا صوابی موٹر وے بند کرنے کا اعلان

ائیر بس کے مطابق بعد میں معلوم ہوا کہ شدید شمسی تابکاری نے جہاز کے کمپیوٹر ڈیٹا کو متاثر کیا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر طیاروں میں صرف ایک مختصر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا جبکہ تقریباً نو سو جہازوں میں کمپیوٹر تبدیل کرنا پڑے گا تب تک وہ جہاز گراؤنڈ ہی رہیں گے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp