ایبٹ آباد میں حویلیاں سے مگری جانے والی ایک جیپ حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس کے مطابق چیپ میں 12 افراد سوار تھے جب وہ راستے میں الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایبٹ آباد کے قریبی علاقے بھنگیاں میں بھی ایک جیپ گہری کھائی مٰں جا گری تھی۔
حادثے میں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں بالاکوٹ سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

