زیادہ وقت اسلام آباد میں تو صوبہ کون دیکھ رہا، صحافی کے سوال پر سہیل آفریدی نے کیا کہا؟

Sohail Afridi

(احسن واحد) وزیراعلی سہیل آفریدی سے ہم نیوز کے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کا تو زیادہ وقت اسلام آباد و راولپنڈی میں گزر رہا تو صوبے کی گورننس کون دیکھ رہا ہے؟

جس پر انہوں نے کہا کہ ہماری گورننس بہترین ہو رہی اور میں روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹس لے رہا ہوتا ہوں۔ ہم پیراشوٹ سے نہیں آئے ، نہ ہی ہمارے نام کے ساتھ زرداری، شریف لگا ہے اور نہ ہی سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوا ہوں۔

مزید بولے کہ ہم بہت نیچے لیول سے اوپر آئے ہیں،  18 سال سیاسی تنظیموں میں وقت گزارا ہے، ہمیں گورننس کا طریقہ آتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا جو نظریہ ہے کہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہونی چاہئے اس پر عمل پیرا ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ملاقات سے انکار ، سہیل آفریدی واپس چلے گئے

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہزاروں ارب روپے کھا کر ڈکار نہیں مارتی، آئی ایم ایف کا چارج شیٹ ہے ان پر لیکن کوئی ان سے سوال کرنے والا نہیں ہے۔

ہم نیوز کے صحافی نے سوال پوچھا کہ  کیا بیرسٹر سیف کو واپس کابینہ میں لیا جا سکتا ہے ؟ جس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp