شہباز کی نواز اور مریم سے جیل میں ملاقات

’حکومت جتنا پیسہ مانگتی ہے دو اور جان چھڑاؤ‘

فوٹو: فائل


راولپنڈی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف  اور دیگر اہلخانہ نے اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ملاقات کی ہے۔

جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں ایک گھنٹہ 15 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف اپیل اورآئندہ الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

جمعہ کی شب نوازشریف اور مریم نواز کو لندن سے پاکستان واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت ایون فیلڈ (لندن فلیٹ) کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طورپر گیارہ سال قید بامشقت اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کوآٹھ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

ہفتہ کو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے لیے شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا، دماد راحیل منیر اور دیگر خصوصی طیارے سے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچے تھے۔


متعلقہ خبریں