بحرین سے دو طرفہ تجارت کو 3 سال میں ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے، وزیر اعظم

Shahbaz Sharif

منامہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین سے دو طرفہ تجارت کو تین سال میں ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔ قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Bahrain's Crown Prince welcomes PM Shehbaz Sharif on a 2-day visit - Daily Ausaf

شہبازشریف اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد کی ملاقات ہوئی۔ جس میں اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کے کردار کی ستائش کی۔ اور بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2 سالہ مدت کے لیے غیرمستقل رکنیت پر مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے باہمی تعاون مزید مضبوط کرنے، اسڑیٹجک، اقتصادی، سیکیورٹی اور عوامی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو 3 سال میں ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔

انہوں نے اعلیٰ تعلیم، تکنیکی تربیت اور ڈیجیٹل گورننس میں مزید تعاون کا خیر مقدم کیا۔ جبکہ بحرینی سرمایہ کاروں کو فوڈ سیکیورٹی، آئی ٹی، تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وزیر اعظم نے کراچی، گوادر اور خلیفہ بن سلمان پورٹ کے درمیان رابطے بڑھانے کی تجویز بھی دی۔ ملاقات کے دوران تربیت، سائبر سیکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اکیلے نہیں، ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف

شہباز شریف نے اسلام آباد میں کنگ حمد یونیورسٹی کی تعمیر، پاکستانیوں کی رہائی اور وطن واپسی میں سہولت پر اظہار تشکر کیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp